FmD4FRX3FmXvDZXvGZT3FRFgNBP1w326w3z1NBMhNV5=
items

Guidelines for Thesis & Teaching Practice

السلام علیکیم! عزیز طلباء و طالبات امید ہے آپ سب خیر و عافیت سے ہوںگے۔ آج کے اس آرٹیکل میں میں، ؐیں آپ کو گائید کرونگا کہ آپ نے اپنا تھیسز اور ٹیچنگ پریکٹس کیسے بنانی ہیں۔ اس کو سمجھنے کے لئے اس آرٹیکل کو آخر تک لازمی پڑھیں۔ ِ

8613 ( تھیسز )

8613 کا جو کوڈ ہوتا ہے اس میں آپ کو بنیادی طور پر 13 سولات کے جوابات دینے ہوتے ہیں۔ ِ

8613 Main Points

پیلا سوال:

پہلے سوال کے جواب میں آپ اپنے سکول کے ارد گرد کے ماحول، لوگوں کی تعلیمی قابلیت، معاشی حالات، اپنے بچوں کی تعلیم میں دلچسپی، سکول کی تعداد، ٹیچرز کی تعداد، تعلیمی حالت اور مسائل کے بارے میں لکھیں. ہر پوائنٹ کو پیراگراف کی شکل میں لکھیں۔

دوسرا سوال:
آپ نے یہ سب تھیم اور ٹاپک کیوں منتخب کیا. پہلے سب تھیم کے بارے میں چند لائنز لکھیں اس کی تعریف اور فوائد. پھر ٹاپک بتائیں اور بتائیں کہ سکول میں آپ کے مشاہدے کے مطابق سٹوڈنٹس کی تعلیمی حالت کیسی ہے اور کیا کیا مسائل ہیں جس کی وجہ سے وہ مشکلات کا شکار ہیں. آپ نے اس مسئلے کو منتخب کیا کیونکہ یہ زیادہ تر بچوں کو درپیش ہے اور اس کے حل سے بچوں کا مستقبل بہتر ہو گا اور معاشرے کو فائدہ ہو گا

تیسرا سوال.
آپکی کلاس یا سبجیکٹ میں بچوں کی دلچسپی، مسائل وغیرہ بتائیں۔ اپنا ٹاپک لکھیں۔ اپنے موضوع سے متعلق ٹیچرز کی رائے لکھیں کہ انہوں نے اس مسئلے پر کیا کام کیا. اس کے حل کے لیے کوئی کوشش کی. اور آپ کے لئے کیا تجاویز پیش کیں. سپروائزر نے کیا مشورہ دیا.


چوتھا سوال اپنے ٹاپک سے متعلق انٹرنیٹ پر آرٹیکل اور تھیسس تلاش کریں اور ان میں سے مختلف سکالرز کے کام کو منتخب کریں جو آپ کے ٹاپک سے ملتے ہیں. اور ان کے فقروں میں ایک دو الفاظ بدل کر لکھیں. ساتھ ریفرنس لازمی لکھیں. یہاں صرف سکالر کا نام اور سال لکھیں گے. ان ریفرنسز کو الگ مکمل نوٹ کریں اور سوال نمبر 13 میں ترتیب سے نمبر کے ساتھ حروف-تہجی کی ترتیب میں لکھیں.


کم از کم پندرہ سکالرز کے ریفرنس دیں. اپنے موضوع سے متعلق سکالرز کے کام میں سے ایک ایک پیراگراف لیں اور پیرا کے شروع یا اختتام پر ریفرنس لکھیں یعنی John (2018) suggests /suggested /said that.....

یا پیراگراف لکھ کر اختتام پر فل سٹاپ سے پہلے اس طرح لکھیں Reading provides a coded message and the reader decodes it (Martin Williams, 2015).

اگر مصنفین کے نام دو سے زیادہ ہیں تو اس طرح لکھیں Martin et al, (2013)...
Reading..... (Martin et al, 2013).
سوال نمبر 13 میں نمبر کے بعد اے بی سی کی ترتیب میں مصنف کا نام پھر کوما پھر بریکٹ میں سال پھر کتاب یا آرٹیکل کا نام پھر پبلشنگ کمپنی یا ویب سائٹ کا نام لکھیں.


پانچواں سوال Variables.
اس میں آپ نے اپنے ریسرچ پروجیکٹ میں استعمال ہونے والے اہم نکات جن کو آپ نے کلاس میں ٹیسٹ کیا یا مشاہدہ (observe) کیا ان کی تعریف اور تفصیل لکھنی ہے. مثلاً کانفیڈنس میں
موٹیویشن، پرائز، ایررز مسٹیکس میں پازیٹو فیڈ بیک، موٹیویشن، تعریف، ریڈنگ میں ویری ایبل جو ٹیسٹ کیے جاتے ہیں وہ Comprehension, skimming, scanning, fluency

وغیرہ ہیں. ان کی تعریفیں اور مثالیں دینی چاہئے. رائٹنگ میں Handwriting, spelling

وغیرہ اور سپیکنگ میں Fluency, Accent, Pronunciation, Vocabulary

وغیرہ ہو سکتے ہیں. آپ انٹرنیٹ سے بھی تلاش کر سکتے ہیں مثلاً گوگل پر لکھیں Variables for testing reading skills etc.
Variables for improvement of confidence / self esteem.


چھٹا سوال participants
اس میں سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے بارے میں لکھیں کیونکہ یہی آپ کی ریسرچ کے شرکاء ہیں. سٹوڈنٹس کے ایج گروپ، ان کی تعلیمی حالت، مسائل، ان کی آبزرویشن اور کوئسچنیئر یا ٹیسٹ وغیرہ میں کارکردگی کے بارے میں بتائیں اور ان کا رویہ کیا تھا۔ ٹیچرز کا رویہ، کوالیفیکیشن، مسائل۔

ساتواں سوال Instruments
اس میں جو ٹولز آپ نے ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے استعمال کیا اس کے حوالے سے لکھیں. مثال کے طور پر ٹیسٹ، آبزرویشن، کوئسچنیئر وغیرہ. ان کے فوائد اور سٹوڈنٹس کی کارکردگی اوران ٹولز کے استعمال میں مشکلات کے حوالے سے لکھیں. نتائج اس میں نہیں لکھنے.

آٹھواں سوال How did you solve?
شروع میں اپنے ٹاپک کے انتخاب، مقاصد، ٹیچرز کی رائے، پارٹیسیپینٹ، ٹیسٹ یا کوئسچنیئر یا آبزرویشن وغیرہ اور سٹوڈنٹس کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے لکھیں.

نواں سوال Findings and conclusion
اس میں شروع میں انسٹرومنٹ یعنی آبزرویشن اور کوئسچنیئر کے نتائج لکھیں کہ کتنے سٹوڈنٹس اور ٹیچرز کے جوابات کیسے تھے اور آپ نے کیا نتیجہ نکالا. پھر متعلقہ سب تھیم یعنی ریڈنگ یا رائٹنگ یا سپیکنگ سکلز کے حوالے سے تجاویز دیں کہ طلباء کیسے بہتر کر سکتے ہیں اور سوسائٹی کو کیا فائدہ ہوگا

دسواں سوال Summary
سوال یہ ہے کہ آپ نے ریسرچ کیسے کی. پورا طریقہ کار لکھیں اور اختتام پر جو آپ کو معلومات حاصل ہوئیں وہ لکھیں. ٹاپک سلیکشن سے لے کر آخر میں Finding یعنی کیا نتیجہ سامنے آیا وہ لکھیں.
اس میں ٹاپک کے انتخاب اور جیسے آپ نے اسے مکمل کیا وہ لکھیں مثلاً انسٹرومنٹ یا ٹولز کا استعمال مثلاً مشاہدہ، ٹیسٹ یا کوئسچنیئر وغیرہ، ٹیچرز کی رائے، ویری ایبل، ڈیٹا کا تجزیہ اور آپ کی رائے.


گیارواں سوال.
What did you learn?
ریسرچ کی تعریف، ایکشن ریسرچ کی تعریف اور فائدے، اپنے ٹاپک کو کیوں سلیکٹ کیا۔ بچوں کو کیا فایدہ ہوا۔ انٹرنیٹ سےاچھے ٹیچر کو کیسا ہونا چاہیے۔ اس کی کیا خوبیاں ہیں وغیرہ تلاش کر
کے لکھیں I learned following characteristics and I am feeling myself a better teacher.
پوائنٹ وائز لکھیں۔ بارواں سوال.

Professional Skills.

انٹرنیٹ سے ٹیچر کی پروفیشنل سکلز تلاش کر کے لکھیں During this research I acquired following professional Skills. پوائنٹ لکھیں۔
ِ
السلام علیکم آپ سب کورس کوڈ 6555 میں بہت پریشان ہیں اور آپ کو اس بات کی ۔ سمجھ نہیں آ رہی کی آپ نے اب کیا کرنا ہے۔ فیلوز آپ کے سامنے اس وقت پورٹل پر دو آپشن آ رہے ہیں: 1: پورٹ فولیو 2:لیسن پلان ون اینڈ ٹو سوالنمبر 1: پورٹ فولیو اس میں کیا کرنا ہے؟ اس میں آپ نے ان مراحل کو مکمل کرنا ہے 👇👇👇 1: نمبر ایک *40 لیسن پلان 2 *:ٹیچنگ پریکٹیس سرٹیفیکیٹ 3:اپنی حاضری شیٹ نوٹ : آپ نے ان کا کیا کرنا ہےآپ نے ان کو ایک ہی فائل میں جیسے ہم نے اپنی مشقیں پورٹل پر اپلوڈ کی تھیں اس طرح ان کو پورٹ فولیو کے آپشن پر اپلوڈ کرنا ہے۔ PDF یا word کی فارم میں آپ نے اپلوڈ کرنا ہے۔ یہ بات یاد رکھنی ہے کہ آپ نے صفحہ نمبر ایک پر certificate اور صفحہ نمبر 2 پر حاضری شیٹ اور اُس کے آگے چالیس لیسن پلان رکھ کر اپلوڈ کرنے ہیں ایک فائل میں اپلوڈ کرنے ہیں سرٹیفیکٹ اور حاضری شیٹ کی صاف سی تصویر بنا لینی ہے اور کسی ایسے فرد سے جو انٹر نیٹ اچھا جانتا ہو اسے کہنا ہے وہ آپ کو ان تصا ویر کو چالیسن لیسن پلان کے ساتھ ایڈجیسٹ کر کے ایک فائل بنا دے گا ۔ اس پر فائل اپلوڈ کرنے کے بعد آپ پہلے آپشن کو مکمل سمجھیں اور اب دوسرے آپشن کی طرف جائیں اب باری آتی ہے آپشن نمبر 2 لیسن پلان ون اینڈ ٹو کی اس آپشن کا کیا کرنا ہے ؟ اس آپشن میں آپ نے سب سے پہلے Google drive میں اپلوڈ کی گئی ویڈیو کا لنک Save کرنا ہے۔ لنک Save کرتے ہوے اس بات کا خیال رکھنا ہے کہ آپ نے کیا اُن دو موضوعات پر ویڈیو بنائی ہے جو آپ نے 40 لیسن پلان میں ترتیب دیے ہیں یا اُن کے علاوہ کسی اور موضوع پر ویڈیو بنائی ہے اگر آپ نے وہ موضوعات لیے ہیں جو 40 لیسن پلان میں سے ہیں تو پھر آپ Google drive میں صرف دو ویڈیو ز لا لنک Save کر کے یوں سمجھیں کے آپ کا کام ختم ہو گیا ہے۔ اگر اگر آپ کی دو ویڈیوز کا موضوع 40 لیسن پلان میں سے نہیں ہے توپھر آپ Google drive میں بنائی گئی ویڈیو ز کے عنوان پر دو لیسن پلان بنائیں اور ان کو Google drive میں اپلوڈ کرنے کے بعد لنک آپشن نمبر 2 لیسن پلان ون اینڈ ٹو پر Save کردیں اور اس طرح آپ کا کام مکمل ہو جاے گا ۔ اس کے بعد آپ 6555 کے کوڈ کے رزلٹ کا انتظار کریں۔ شکریہ Admin AIOU 03074631217 (WhatsApp) 8608 اس کتاب کے 40 لیسن پلان بنانے ہوتے ہیں اور 2 لیسن پلان پر پریزینٹیشن بنانی ہوتی ہے یاد رہے جن لیسن پلان پر پریزینٹیشن بنانی ہے وہ 40 لیسن پلان میں سے بھی ہو سکتی ہے اور ان 40 لیسن پلان کے علاوہ بھی ہو سکتی ہیں 8613 یہ کتاب ایک پروجیکٹ پر مشتمل ہوتی ہے اس میں ایک عنوان پر باقاعدہ ریسیرچ کی جاتی ہے اور ایک تھیسسز قسم کا کتابچہ تحریر کیا جاتا ہے عنوان کے لیے ٹیوٹر صاحب/صاحبہ کی طرف سے فراہم کردہ theme اور sub theme کو مد نظر رکھتے ہوئے ٹیوٹر صاحب/صاحبہ کی رائے کو حتمی تصور کیا جاتا ہے۔ 8608 کے لیے اردو اسلامیات عربی کے لیسن پلان لکھے جا سکتے ہیں جبکہ باقی تمام مضامین کے ٹائپ شدہ قابل قبول ہوں گے 8613 کا پروجیکٹ ٹائپ شدہ قابل قبول ہوگا نوٹ 8608 اور 8613 کا 
مکمل شدہ کام کی pdf فائل اپ لوڈ کر نی ہیں۔





0/Post a Comment/Comments

73745675015091643

General