Menu

 AIOU Degree Apply Method | Degree Form | Reappear Fee | Degree Fee - [ Digital Spot ]

AIOU Degree Apply Method | Degree Form | Reappear Fee | Degree Fee - [ Digital Spot ]

AIOU Degree Apply Method
How to apply for degree in AIOU
ضروری معلومات بسلسلہ حصولِ ڈگری/رزلٹ کارڈ
وہ تمام سٹوڈنٹس جن کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی سے ڈگری مکمل ھو چکی ھے اور ان کو ابھی تک اپنا رزلٹ کارڈ یا ڈگری نہیں ملی تو وہ اپنے رزلٹ کارڈ/ڈگری کے حصول کے لئے مندرجہ ذیل باتوں پہ عمل کریں۔۔۔
Don't Miss!
Do you want all programs solve assignment? Below articles are only for you don't miss it.



رائے رزلٹ کارڈ/ڈی ایم سی:
اگر آپ کی ڈگری کے دوران آپ کا کوئی بھی کوڈ
(Fail یا R/E)
نہ ہوا ہو تو یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ خود آپ کے پتہ پر بھیج دےگی۔۔۔
لیکن اگر آپ کا کوئی کوڈ
(Fail یا R/E)
ہوا ہوگا تو یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ نہیں بھیجے گی۔۔۔

اس کیلئے جب آپ ڈگری کیلئے اپلائی کریں گے تو (Fail یا R/E)
کے ہر کوڈ کی اضافی فیس ڈگری فیس کے ساتھ جمع کروانی ہوگی اس کے بعد یونیورسٹی آپ کا رزلٹ کارڈ بھیج دے گی۔۔
برائے حصول ڈگری/سند:
–سب سے پہلے ویب سائیٹ سے ڈگری فارم ڈاؤن لوڈ کریں اور احتیاط سے فِل کریں
(خاص کر اپنے نام کے سپیلنگ اور تاریخ پیدائش ٹھیک سے لکھیں کیونکہ یہی نام اور تاریخ پیدائش آپ کی ڈگری پہ لکھا جائے گا)
ڈگری فارم اس لنک سے ڈاؤنلوڈ کریں
https://www.aiou.edu.pk/Downloads/FINALIZED%20DEGREE%20FORM.pdf

اس کے بعد AIOU کی ویب سائیٹ سے آن لائن چالان جنریٹ کر کے پرنٹ نکال کے متعلقہ ڈگری کی فیس متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔ (مگر ڈگری فارم کی بیک سائیڈ پہ متعلقہ ڈگری والی فیس دیکھ کر اٍسی کے مطابق چالان پہ فیس درج کر لیں)
چلان فارم اس لنک سے ڈاؤنلود کریں
http://online.aiou.edu.pk/challan/
یونیورسٹی کی ویب سائٹ سے اپنی ڈگری کے تمام سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکالیں۔
سمسٹر وائز ریزلٹ ہسٹری اس لنک سے چیک کریں
http://result.aiou.edu.pk/PreviousResultHistory.asp

ڈگری فارم پہ رزلٹ کارڈ سمسٹر وائز درج کریں مطلب جو کوڈ جس سمسٹر میں پاس کیا اسکو فارم میں اسی ترتیب سے درج کریں۔
ڈگری فارم کے ساتھ جمع کرائے گئے AIOU والے اوریجنل چالان، میٹرک سے لے کر اپنی تمام ڈگریوں کے رزلٹ کارڈ اور اسناد دونوں کی تصدیق شدہ کاپیاں، ڈومیسائل اور شناختی کارڈ کی تصدیق شدہ کاپی اور AIOU سے پاس کردہ ڈگری کا ویب سائیٹ سے سمسٹر وائز رزلٹ کا پرنٹ نکال کر تمام ڈاکومنٹس کو علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد ارسال کریں۔
نوٹ۔۔۔
آپ کی سابقہ تمام ڈگریوں کی اسناد آپ کے پاس ہونا لازمی ہیں ورنہ یونیورسٹی آپ کو آپ کی ڈگری نہیں بھیجے گی۔
تمام ڈاکومنٹس تصدیق شدہ ہونے چاہئیں۔
ڈاکومنٹس اس پتہ پر ارسال کریں
بنام کنٹرولر امتحانات
شعبہ امتحانات، سرٹیفیکیٹ/ڈگری سیکشن، بلاک نمبر 3، علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی، اسلام آباد
جن سٹوڈنٹ نے ڈگری کے لئے اپلائی کیا ہوا ہے وہ ڈگری اسٹیٹس اس لنک سے چیک کر سکتے ہیں۔اگر ریکارڈ موجود نہ ہو تو اس کا مطلب ہے کہ آپ کی اپلیکیشن ابھی تک یونیورسٹی کو موصول نہیں ہوئی۔
http://dts.aiou.edu.pk

Comments

Please Keep in mind that all comments are moderated manually & by default, all the links in comment area are set to nofollow. Using hyperlinks in comment is forbidden and such comments will not be published. Let's enjoy a spam-free conversation.

  1. trying to download assignments as well as books in urdu for Med program but unable to do so...kindly support on this

    ReplyDelete
  2. Sir urgent degree apply kerny k bad kitny din main milti hai

    ReplyDelete

Post a Comment

Please Keep in mind that all comments are moderated manually & by default, all the links in comment area are set to nofollow. Using hyperlinks in comment is forbidden and such comments will not be published. Let's enjoy a spam-free conversation.

Ads middle content1

Ads middle content2